اردو

urdu

ETV Bharat / state

Neki Ki Pehl Programme راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے نیکی کی پہل پروگرام - راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین

راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں نیکی کی پہلی کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں علمائے کرام،بورڈ کے اراکین اور سیاسی رہنماوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

رمضان المبارک کے موقع پر راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے نیکی کی پہل پروگرام
رمضان المبارک کے موقع پر راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے نیکی کی پہل پروگرام

By

Published : Apr 10, 2023, 11:21 AM IST

رمضان المبارک کے موقع پر راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے نیکی کی پہل پروگرام

اجمیر:راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں نیکی کی پہلی کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔یہ پروگرام ریاست کے تمام اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔

راجستھان وقف بورڈ زیراہتمام اس مہم کے ذریعہ ضرورت مندوں کی مدد کی جارہی ہے۔ گہلوت حکومت میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وقف بورڈ کی جانب سے نیکی کی پہل کا آغاز کیا گیا ہے۔

راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین خانو خان بدھوالی نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عبادت کے ساتھ ضرورت مندوں کی مدد کا بھی اپنا الگ مقام ہے۔ رمضان المبارک میں ضرورت مندوں کی مدد کے بدلے ہزاروں نیکیاں ملتی ہیں اور اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے راجستھان وقف بورڈ نے ضلع وقف کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں کی مدد کے لئے مہم شروع کی ہے۔ جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضرورت مند خاندان جو مفلسی اور خراب معاشی حالت کی وجہ سے سحری اور افطاری صحیح طریقے انتظام نہیں کر پاتے ہیں۔ایسے ہی خاندانوں کی خاموشی سے مدد کی جائے گی۔ان کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:The Birthday Anniversary of Imam Husain: درگاہ اجمیرشریف میں حضرت امام حسین کی یوم ولادت منائی گئی

جے پور سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے ڈاکٹر بدھوالی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں عبادت کے ساتھ ساتھ ضرورت مندوں اور مسکن کی مدد بھی کرنی چاہیے ۔ اسی سوچ کو ذہن میں رکھ کر یہ مہم شروع کی گئی ہے۔اس مہم کو لے کر عام لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ااس مہم کے تحت راجستھان وقف بورڈ کے عہدیدار اپنے اپنے علاقوں میں ضرورت مندوں میں راشن کٹ تقسیم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details