اردو

urdu

ETV Bharat / state

شبِ برات کو لے کرپولیس کا انتباہ

کورونا وائرس کے پیش نظر ریاست راجستھان میں دفعہ 144 نافذ ہے، یہاں پر چار لوگوں کے ایک ساتھ جمع ہونے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ایسے میں اب راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے شب برات کو لے کر چند احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

شب برات کو لے کر چند احکامات جاری
شب برات کو لے کر چند احکامات جاری

By

Published : Apr 8, 2020, 11:42 AM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردی احکامات کے مطابق جن درگاہوں، مسجدوں، قبرستان سمیت دیگر کمیٹیاں ہیں انھیں یہ کہا گیا ہے کہ اس مقدس رات کے موقع پر کہیں بھی ایک ساتھ لوگوں کو جمع نہ ہونے دیا جائے۔ اس مقدس شب کے موقع پر لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادات کا اہتمام کریں۔

شب برات کو لے کر چند احکامات جاری

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا ہے کہ 'شبِ برات کے موقع پر کہیں بھی کوئی بھی لوگ جمع ہوتے ہوئے نظر آئے تو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شبِ برات میں اگر بھیڑ یا مجمع کرنے پر ہوگی پولیس کارروائی

واضح رہے کہ ریاست میں شب برات کی دو الگ الگ تاریخوں کا اعلان کیا گیا ہے، چند علما کے مطابق شب برات آج ہے اور چند کے اسے کل کر روز قرار دے رہے ہیں۔

ایسے میں راجستھان وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں اس کی کی کہیں وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ شب برات کس روز ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details