اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Waqf Board وقف بورڈ چیئرمین بودھوالی نے کربلا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا - ڈاکٹر خاون خان بودھوالی

راجستھان مسلم وقف بورڈ کو کربلا درگاہ سے مسلسل بدنظامی کی شکایت مل رہی تھی، ان شکایت کو لے کر راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے اچانک کربلا درگاہ پہنچ کر کربلا کا جائزاہ لیا۔ Rajasthan Waqf Board

وقف بورڈ چیئرمین بودھوالی نے کربلا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا
وقف بورڈ چیئرمین بودھوالی نے کربلا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Oct 17, 2022, 1:16 PM IST

جے پور :راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی دوپہر کو ظہر کی نماز کے بعد کربلا درگاہ پہنچے تھے، یہاں پر انہوں نے درگاہ میں موجود لوگوں سے بات کی۔ اس دوران کربلا درگاہ میں انتظامات کو لے کر بودھوالی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے درگاہ میں لگائے گئے بورڈ کو اپنی مقررہ جگہ پر لگوایا، وہیں کربلا میدان میں جس طرح سے وقف بورڈ کی اجازت کے بغیر شادیوں کے فنکشن وغیرہ کے اہتمام کو لے کر بھی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے افسران کو جلد سے جلد کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ Rajasthan Waqf Board Chairman Visit Karbala jaipur

وقف بورڈ چیئرمین بودھوالی نے کربلا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

یہ بھی پڑھیں:Rajasthan High Court جسٹس متھل نے راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عہدے کا حلف لیا

درگاہ کا جائزہ لینے کے بعد راجستھان مسلم چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات کربلا میں نظر آرہے ہیں اس کے مدنظر جلد ہی ایک کمیٹی بنا کر درگاہ بھیجی جائے گی۔ جن لوگوں کی وجہ سے یہاں پر اس طرح کے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ Rajasthan Waqf Board Chairman Visit Karbala jaipur

وقف بورڈ چیئرمین بودھوالی نے کربلا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details