جے پور:راجستھان کے سابق تعلیم وزیر اور موجودہ رکن اسمبلی واسودیو دیونانی کے مدارس کے تعلق سے دیے گئے بیان کے بعد راجستھان میں چی میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ دیونانی نے کہا تھا کہ مدارس میں صحیح تعلیم نہیں دی جاتی اور اس لیے مدارس کو بند کرنا چاہیے۔ رکن اسمبلی کے اس بیان کے بعد میں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ردعمل ظاہر کیا۔ Rajasthan Waqf Board Chairman on Madaris
Rajasthan Waqf Board Chairman on Madrassas: مدارس کو بند کروانے کے بیان پر وقف بورڈ چیئرمین برہم - BJP MLA Statement on madrassas
راجستھان میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی جانب سے مدارس کو بند کروانے کے بیان پر راجستھان وقف بورڈ چیئرمین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی پر شدید تنقید کی۔ BJP MLA Statement on madrassas
![Rajasthan Waqf Board Chairman on Madrassas: مدارس کو بند کروانے کے بیان پر وقف بورڈ چیئرمین برہم راجستھان وقف بورڈ چیئرمین](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15384166-1047-15384166-1653487525751.jpg)
راجستھان وقف بورڈ چیئرمین
خان بودھوالی نے کہا کہ بھارت کا آئین ہم سبھی کو برابر کو حق دیتا ہے چاہے تعلیم حاصل کرنے کا حق کیوں نہ ہو لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ محض دو فرقوں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لیے بی جے پی کے رہنما اس طرح کی بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
راجستھان وقف بورڈ چیئرمین