اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: وقف بورڈ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ مقرر - ضمنی انتخابات کی تاریخ 25 نومبر مقرر

راجستان وقف بورڈ کو اب جلد ہی ایک نیا چیئرمین مل جائے گا کیونکہ چیئرمین کی تقرری کے لیے ضمنی انتخابات کی تاریخ 25 نومبر مقرر کی گئی ہے۔

وقف بورڈ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ مقرر

By

Published : Nov 15, 2019, 3:11 AM IST

راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین انتخابات کے تعلق سے ضلع کلیکٹر جگروپ سنگھ یادو نے ایک پریس نوٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ وقف بورڈ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ 25 نومبر طئے کی گئی ہے اور اس روز جئے پور کے جوتی نگر میں واقع ریاستی وقف بورڈ دفتر میں صبح 11 بجے سے 12 بجے تک انتخاب آفیسر کے پاس امیدوار اپنا پرچہ داخل کروا سکتے ہیں۔

دوپہر تین بجے تک ان پرچوں کی تحقیقات کی جائے گی اور اگر ایک سے زائد پرچۂ نامزدگی داخل کیے جاتے ہیں تو تبھی انتخابات منعقد کرائے جائیں گے ، اگر ایک کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار اپنا پرچہ داخل نہیں کرتا ہے تب ملا مقابلہ ہی چیئرمین منتخب کرلیا جائے گا۔

وقف بورڈ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ مقرر

واضح رہے کہ چیرمین کے انتخابات میں بورڈ کے نو اراکین ہی اپنا ووٹ دے سکتے ہیں۔ اس پورے انتخاب میں سماجی کارکن ہی چیئرمین کے لیے منتخب ہوتا ہے۔

وہیں اس بار کانگریس کے نائب ریاستی صدر خان کو وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے امیدوار منتخب کیا گیا ہے۔ اس لیے اس انتخابات میں ان کی جیت یقینی مانی جارہی ہے

خیال رہے کہ ڈیڑھ برس قبل وقف بورڈ کے چیئرمین ابوبکر نقوی اور دو اراکین کو وقف بورڈ سے بے دخل کر دیا تھا جس کے بعد وقف بورڈ دفتر میں نہ تو کوئی نیا کام ہو سکا اور نہ ہی کوئی سرکای اسکیم کا نفاذ عمل میں آیا تب سے لے کر اب تک وقف بورڈ کے کافی زیادہ کام زیر التوأ ہیں۔

وقف بورڈ چیئرمین کے انتخابات کی تاریخ مقرر

ABOUT THE AUTHOR

...view details