راجستھان: وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے کہا کہ اُدے پور میں قتل کی واردات جن لوگوں نے انجام دی ہے، انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دونوں ہی نوجوانوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس لیے عوام کسی بھی طرح کی افواہ پر دھیان نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے اس پورے معاملے پر مستعدی کے ساتھ حالات سنبھالنے کی کوشش کی ہے، وہ قابل تعریف ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت تین روز کے لیے جودھپور گئے تھے لیکن اس واقعہ کی خبر ملتے ہی فوراً واپس آ گئے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ریاستی حکومت قصورواروں کو سزا دلانے کے لیے کافی مستعد ہے۔ ڈاکٹر خانو خان نے راجستھان کے عوام سے اپیل کی کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ سے جڑا کوئی ویڈیو شیئر نہ کریں اور نہ ہی کسی طرح کی افواہ پر کان دھریں۔ Rajasthan Waqf Board Chairman Appeals to People
Waqf Board Chairman on Udaipur Case: راجستھان وقف بورڈ کے چیئرمین کی عوام سے اپیل - اُدے پور قتل معاملہ
راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ادے پور میں ہوئے سنسنی خیز قتل شدید مذمت کی۔ Udaipur Murder Case
راجستھان مسلم وقف بورڈ چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی
واضح رہے کہ اُدے پور شہر کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں منگل کے روز دن دہاڑے ایک شخص کا قتل کر دیا گیا۔ واقعہ شہر کے مالداس اسٹریٹ علاقے میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص نے بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نُپور شرما کے حق میں پوسٹ کیا تھا، حالانکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واردات آپسی رنجش کی وجہ سے انجام دی گئی ہے۔ مسلم رہنماؤں اور علماء نے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی گزارش کی ہے۔