اردو

urdu

ETV Bharat / state

انعامی ڈاکو سیتارام گرجر گرفتار - robber sita ram

راجستھان کے ضلع دھول پور میں 11ہزار روپے کے انعامی ڈاکو سیتا رام کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

انعامی ڈاکو سیتارام گورجر گرفتار
انعامی ڈاکو سیتارام گورجر گرفتار

By

Published : Mar 13, 2020, 2:40 PM IST

پولیس ذرائع کے مطابق مدمعاشوں نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل کیا تھا جس میں گروہ سرغنہ سیتا رام گورجر نے ایک رکن اسمبلی اور وزیر کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے اس کی تلاش کے لئے جنگلوں میں ایک مہم چلائی۔

پولیس نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر سیتارام کوگذشتہ روز بدھوپورا کے جنگل سے گرفتار کر لیا گیا۔

اس کے پا س سے ایک بندوق اور 5 زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔سیتارام گورجر بنیادی طور پر ضلع بھرت پور کے گڑھی واجنا تھانا علاقہ کے گردہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔وہ دھول پور،بھرت پور اور کرولی ا ضلاع میں ڈکیتی ،اغوااور قتل کی کوشش جیسے معاملات میں مطلوب تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details