اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو میڈیم اسکول میں ہندی میڈیم کی کتابیں؟ - urdu medium schools issues

ریاست راجستھان کے محکمہ تعلیم کی جانب سے اردو میڈیم اسکولز میں اردو کے بجائے ہندی میں کتابیں فراہم کرنے سے طلبا و اساتذہ دونوں پریشان ہیں۔

اردو میڈیم اسکول میں ہندی میڈیم کی کتابیں؟
اردو میڈیم اسکول میں ہندی میڈیم کی کتابیں؟

By

Published : Oct 24, 2020, 4:20 PM IST

اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو میڈیم اسکولز میں ہندی میڈیم کی کتابیں بچوں کو پڑھنے کے لیے پہنچائی گئی ہے۔

اردو میڈیم اسکول میں ہندی میڈیم کی کتابیں؟

راجستھان میں جو انگلش میڈیم سکول ہے؛ اس میں انگلش کی کتابیں فراہم کروائی جاتی ہیں اور ہندی میڈیم میں پڑھنے والے طلبہ کو ہندی کی کتابیں فراہم کروائی جاتی ہیں۔

امین قائم خانی، ریاستی صدر اردو اساتذہ تنظیم

تاہم اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو ہندی میڈیم کی کتابیں پڑھنے کے لئے دی گئی ہیں۔

'راجستھان اردو اساتذہ تنظیم' کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ ریاست میں سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کی تعداد 32 تھی، جو اب محض چھ رہ گئی ہے۔

اردو میڈیم اسکول میں ہندی میڈیم کی کتابیں؟

ان میں تین اسکولز اجمیر میں اور بقیہ تین اسکولز دارالحکومت جے پور میں واقع ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ رواں برس کے شیشن کے لیے ریاضی اور ماحولیات کی کتب ہندی میں بچوں کو پڑھنے کے لیے بھیجی گئی ہے۔

امین قائم خانی نے الزام لگایا کہ ایڈیشنل سبجیکٹ اردو کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے اور اب جو چند اردو میڈیم اسکولز بچے ہیں ان کو بھی بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی خفیہ ایجنسی کا مشتبہ جاسوس گرفتار

امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ جس طرح سے اردو میڈیم میں ہندی میڈیم کی کتابیں پہنچ رہی ہے اس سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ راجستھان میں محکمہ تعلیم اور حکومت اردو کی جانب توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details