اردو

urdu

ETV Bharat / state

جئے پور میں 'کہانی غزل کی' پروگرام کا اہتمام

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جئے پور میں واقع رویندر منچ پر راجستھان اردو اکادمی کی جانب سے 'کہانی غزل کی' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کہانی غزل کی
کہانی غزل کی

By

Published : Feb 10, 2020, 3:29 AM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

پروگرام میں غزل کے بارے میں تفصیلات سے روشنی ڈالی گئی اور کیا کچھ تبدیلی موجودہ وقت میں آئی ہے اس کے بارے میں بتایا گیا۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی بالی ووڈ کے معروف اداکار رضا مراد رہے۔ رضا مراد سمیت دیگر کی شاعروں نے غالب کا کلام سناتے ہوئے کہا کہ
گھر جب بنا لیا تیرے در پر کہے بغیر
خدا کا ذکر کریں یا تمہاری بات کریں

کہانی غزل کی

معروف اداکار رضا مراد نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'جئے پور کے بارے میں تو وہ یہی کہہ سکتے ہیں کہ یہاں کے لوگ کافی زیادہ اچھے ہیں یہاں پر ہر چیز گلابی ہے اس لیے اسے گلابی شہر کہا جاتا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'آج نوجوان اردو زبان کو سمجھ نہیں پا رہا ہے اس لیے وہ اردو کی جانب کم ہی مطمئن ہے، میں ان تمام نوجوانوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ تمام لوگ اردو کی جو چاشنی ہے اس کے بارے میں سمجھے اور اس جانب رخ کریں'۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details