اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میونسپل انتخابات میں کانگریس کو بڑی کامیابی - بی جے پی نے 548 نشستوں پر کامیابی حاصل کی

راجستھان کے 12 اضلاع کی 50 میونسپل باڈیز میں 1775 وارڈ ممبران یعنی کونسلر کے لیے جمعہ کے روز ہونے والے انتخابات کے نتائج کا اتوار کو اعلان کیا گیا۔

راجستھان میونسپل انتخابات میں کانگریس کوبڑی کامیابی
راجستھان میونسپل انتخابات میں کانگریس کوبڑی کامیابی

By

Published : Dec 14, 2020, 10:21 AM IST

ان نتائج کے مطابق حکمراں جماعت کانگریس نے 620 اور بی جے پی نے 548 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس دوران آزاد امیدواروں نے 595 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ بی ایس پی کے سات، سی پی ایم کے دو دو امیدوار اور ایک نشست پر آر ایل پی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 12 اضلاع میں 50 اداروں میں 43 بلدیات اور سات میونسپل کونسلوں میں 1 ہزار 775 وارڈز ہیں۔ 2 ہزار 622 پولنگ اسٹیشنوں پر کل 14 لاکھ 32 ہزار 233 ووٹرز ہیں۔

انتخابی نتائج آنے کے بعد راجستھان کے وزیر اعلی اور کانگریس کے رہنما اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ 'میونسپلٹی اور سٹی کونسل انتخابات جیتنے والے تمام امیدواروں کو میری دلی مبارکباد اور نیک تمنائیں، میں ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانگریس پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اور کانگریس کو کامیابی دلائی'۔

خیال ہو کہ کونسلر کے عہدے کے لیے کل 7 ہزار 249 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ ان اداروں میں ڈائریکٹر یا چیئرمین کے عہدے کے لیے عوامی معلومات 14 دسمبر کو جاری کی جائیں گی۔ صدر کے عہدے کے لیے ووٹنگ 20 دسمبر کو ہوگی اور نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب 21 دسمبر کو ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details