ریاست راجستھان میں کورونا معاملے کی تعداد میں کمی دیکھے جانے کے بعد اب ریاست میں دوبارہ سے اسکول اور کالج کھولنے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔
راجستھان میں ایک ستمبر سے نویں جماعت کے طالب علم کے لیے اسکول کھولے جائیں گے، اس حوالے سے راجستھان حکومت کی جانب سے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
راجستھان حکومت کی جانب سے جاری کردہ آرڈر کے مطابق جو بچے اسکول میں پڑھنے کے لیے پہنچیں گے، ان تمام طلبہ کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لگی ہونی ضروری ہے۔