اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹڈی جھنڈ کی موجودگی کے سبب کسانوں کو تشویش - ڈیرہ ڈالی

اجمیر شہر میں ٹڈی جھنڈ کی موجودگی نے کسانوں کی بے چینی میں مزید اضافہ پیدا کردیا ہے۔

ٹڈی جھنڈ کی موجودگی کے سبب کسانوں کوتشویش
ٹڈی جھنڈ کی موجودگی کے سبب کسانوں کوتشویش

By

Published : May 11, 2020, 4:21 PM IST

ریاست راجستھان کے مغربی سرحدوں میں ڈیرہ ڈالی ان ٹڈیوں نے ہزاروں ایکڑ کھڑی فصل پر اپنی نظریں مرکوز کر رکھی ہے۔

ایسے میں کسانوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے پاس فوری طور پر ان ٹڈیوں کے حملے سے کھڑی فصل کو بچانے کے لیے کوئی انتظام نہیں ہے۔

ٹڈی جھنڈ کی موجودگی کے سبب کسانوں کوتشویش

ٹڈیوں نے سرحد پار سے بھارت کے باڑمیر, جیسلمیر, بیکانیر کے ساتھ ہی جالور اور سروہی میں کھڑی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے ۔ اسی طرح گجرات کے سرحدی علاقوں میں بھی نقصان دیکھا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ فی الحال کھڑی فصل پر دعا کے اسپرے چھڑکاؤ سے بچ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹڈیوں نے کسانوں کی زیرہ ,اسبگول ,سرسوں, ارنڈی اور گیہوں کی فصل کے پتیوں کو ہی نقصان پہنچایا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ ٹڈیوں کا جھنڈ ایک دن میں 150 کلومیٹر تک فضاؤں میں اڑ سکتا ہے ۔ اندازہ کے مطابق ایک چھوٹاسا جھنڈ ایک دن میں 35 ہزار لوگوں کا کھانا کھا جاتا ہے۔

کھیتوں میں دواء کے اسپرے سے زیادہ تر ٹڈیاں اڑ کر بچ جاتی ہیں۔ دیگر ملکوں کی سرحدوں سے پاکستان ہوتے ہوئے بھارت کی سرحدوں میں داخل ہوئی ہے۔ ان ٹڈیوں کا 26 سال بعد کھڑی فصلوں پر وسیع حملہ ہوا ہے اس پر اب جلد قابو پا نا ممکن نظر نہیں آتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details