ڈنگر پور:ریاست راجستھان کے ڈنگر پور میں 15 سالہ لڑکی نے اتوار کی رات توہم پرستانہ رسم کے دوران اپنے نابالغ کزن کو تلوار سے قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم لڑکی نے تلوار نکال کر نو سالہ بچی ورشا پر حملہ کر دیا جو اس وقت سو رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکی نے پہلے نابالغ کی گردن کاٹ دی اور پھر اسے چاقو مار کر قتل کر دیا۔Teenage girl stabs minor cousin to death
ایس ایچ او سنگھ نے بتایا کہ 'لڑکی کے والدین ڈر کے مارے جلدی سے باہر بھاگے۔ لڑکی پھر تلوار لے کر کمرے میں داخل ہوئی اور اپنی نو سالہ کزن ورشا کا سر قلم کر دیا۔ کمسن بچی کو قتل کرنے سے پہلے ملزمہ نے گھر میں موجود سب لوگوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ جب اس کے والد شنکر اور اس کے بڑے بھائی سریش نے اسے پکڑنے کی کوشش کی تو اس نے تلوار سے ان پر حملہ کر دیا جس سے وہ معمولی زخمی ہوگئے جبکہ ملزم لڑکی گھر کے اندر گھس گئی جہاں اس نے لڑکی ورشا کا قتل کر دیا۔ بعد ازاں چٹاری پولیس افسر گووند سنگھ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔superstitious 'religious ritual