اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Exams: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کتابیں کی عدم دستیابی سے طلبا پریشان - unavailability of Urdu books in rajasthan

راجستھان میں درجہ ایک سے نو تک کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ امتحان 13 دسمبر سے 24 دسمبر کے درمیان مکمل ہوں گے۔ وہیں راجستھان کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز (Rajasthan Schools) میں اردو کی کتابیں (Urdu Textbooks) دستیاب ہی نہیں ہیں۔ اردو کتابوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبا کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Urdu Textbooks In Rajasthan: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کی کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلبا پریشان
Urdu Textbooks In Rajasthan: امتحانات کی تاریخ کا اعلان، اردو کی کتابیں دستیاب نہ ہونے سے طلبا پریشان

By

Published : Nov 25, 2021, 6:02 PM IST

راجستھان کے اسکولز (Rajasthan Schools) میں اردو کی کتابیں (Urdu Textbooks) دستیاب نہ ہونے کی طلبا کے والدین بھی پریشان ہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ جب کتابیں دستیاب ہی نہیں ہیں تو بچہ امتحان کیسے دے گا۔

راجستھان میں امتحانات کا اعلان

وہیں اس پورے معاملے کو لے کر راجستھان اردو اساتذہ تنظیم (Rajasthan Urdu Teachers Association) کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ درجہ 1 سے 5 تک جن بچوں نے اپنی مادری زبان کے تحت اردو لے رکھی ہے، ان تمام بچوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کیونکہ راجستھان میں ابھی تک سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں اردو کی کتابیں پہنچی ہی نہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے یہ مطالبہ کریں گے کہ اس جانب توجہ دی جائے اور جلد ہی راجستھان کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں اردو کی کتابیں فراہم کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو اسکول کی جگہ غیر قانونی قبضہ


واضح رہے کہ اس معاملے کو لے کر کئی مرتبہ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا جا چکا ہے۔ راجستھان کے سرکاری اور پرائیویٹ سکول میں درجہ ایک سے پانچ تک اردو کی کتابیں نہیں پہنچنے کا معاملہ اب کوئی نیا نہی ہے بلکہ کئی برسوں سے اسکولوں میں اردو کی کتابیں موجود ہی نہیں ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details