راجستھان کی دارالحکومت جے پور کے گھاٹ گیٹ علاقے میں لگنے والے اس بازار میں لاک ڈاؤن سے قبل ہزاروں کی تعداد میں کاروباری آتے تھے اور نگینوں کی خرید فروخت کرتے تھے۔
لاک ڈاؤن : جے پور کے نگینہ کاروبار پوری طرح سے متاثر لیکن جب سے ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کئے جانے کے بعد یہ کاروبار پوری طرح سے متاثر ہوچکا ہے۔
لاک ڈاؤن : جے پور کے نگینہ کاروبار پوری طرح سے متاثر نگینوں کا کاروبار بند ہونے کی وجہ سے آج بہت سارے خاندان کے سامنے روزی روٹی کامسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ اس پریشانی کے درمیان نگینہ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ جو نگینے کا کاروبار پوری دنیا بھر میں اپنی الگ ہی پہچان رکھتا ہے۔ اس کے لئے حکومت کو کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے تھا لیکن افسوس ہے کہ ہمارے لئے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔
لاک ڈاؤن : جے پور کے نگینہ کاروبار پوری طرح سے متاثر کاروباریوں کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومت کو چاہیے کہ وہ ہماری جانب توجہ اور کچھ نہ کچھ اعلان ہمارے لیے ضرور کریں تاکہ ہم لوگ دوبارہ سے جےپور کا نگینوں کا جو کاروبار ہے اس کو بلندیوں تک لے جا سکے۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان کی دارالحکومت جے پور میں جوارات میں کام لینے والے نگینے جن کو ہیرا، پنا اور دیگر ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔
اس کے لیے باقاعدہ خرید فروخت کے لئے ایک بازار بھی لگتا ہے، اس بازار میں بڑے بڑے کاروباری آتے ہیں اور اور نگینوں کی خرید فروخت کرتے ہیں۔