اجمیر:راجستھان کی حکومت میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کی وزیر ممتا بھوپیش بدھ کو اجمیر پہنچیں جہاں انہوں نے صوفی بزرگ حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور عقیدت کے پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہوں نے گہلوت حکومت کے کام کرنے کے انداز کی تعریف کی اور ملک میں کانگریس کی حکومت کی واپسی کی دعا کی۔ راجستھان کی حکومت میں واحد خاتون وزیر ہونے کے ناطے انہوں نے ریاست کی خواتین کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ممتا بھوپیش نے کہا کہ رمضان کے مبارک کے موقع پر انہوں نے خواجہ صاحب کی درگاہ پر حاضری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ درگاہ پر دعا مانگی ہے کہ ملک میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے۔ ریاستی وزیر نے کہا کی راجستھان میں وزیر اعلی اشوک گہلوت کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو ذمہ داری کے ساتھ انجام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ صحت بل کے بارے میں وزیر ممتا بھوپیش نے کہا کہ یہ بل عام لوگوں اور غریب لوگوں کے لئے لایا گیا ہے۔اس بال کی بدولت ان لوگوں کی مدد کی جائے گی جو اپنی رقم اور فیس جمع کرنے سے قاصر ہیں۔