ریاست راجستھان کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سنگھ کھاچاریواس، اسمبلی میں نائب قائد حزب اختلاف راجیندر سنگھ راٹھور اور متعدد ارکان اسمبلی بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
کھاچریاواس کو جے پور کے آر یو ایچ ایس میں داخل کرایا گیا ہے ، جبکہ راٹھور کی رپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔ اسی طرح رفیق خان ، رام لال جاٹ ، اشوک لاہوٹی اور ارجن لال جینگر بھی کوروناکا شکار ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ سابق وزراء رمیش مینا اور وشوندر سنگھ اور ایم ایل اے ہمیر سنگھ بھائل کی کورونا رپورٹ بھی مثبت پائی گئی۔