اردو

urdu

ETV Bharat / state

سروسماج تنظیم 501 مسلم لڑکیوں کا مفت نکاح کرائے گی - عالمی وباء کورونا کے قہر

ریاست راجستھان کی فلاحی و سماجی تنظیم سروسماج کی جانب سے 501 مسلم لڑکیوں کا نکاح کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، ان سبھی 501 لڑکیوں کا نکاح تنظیم اپنے اخراجات سے کرائے گی۔

سروسماج تنظیم 501 مسلم لڑکیوں کا مفت نکاح کرائے گی
سروسماج تنظیم 501 مسلم لڑکیوں کا مفت نکاح کرائے گی

By

Published : Jan 5, 2021, 10:03 AM IST

مسلم 'تنظیم سرو سماج سیوا' کی جانب سے ایک نئی پہل کی گئی ہے، اس تنظیم نے رواں برس 2021 میں 501 مسلم لڑکیوں کا بغیر پیسہ لیے نکاح کرائے جانے کا اعلان کیا ہے، تنظیم کے صدر محمد اکرم خان نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ان کی تنظیم کی جانب سے پہلی اجتماعی شادی 10 اور 11 جنوری 2021 کو راجستھان کے کوٹا ضلع میں کرائی جائے گی۔

سروسماج تنظیم 501 مسلم لڑکیوں کا مفت نکاح کرائے گی

تنظیم کے صدر محمد اکرم خان نے بتایا کہ عالمی وباء کورونا کے قہر کی وجہ آج ہر طبقہ کافی متاثر ہوا ہے، اس کے مدنظر ہماری تنظیم کی جانب سے یہ تہیہ کیا گیا ہے کہ سال 2021 میں 501 بیٹیوں کا مفت نکاح کرائے گی۔

محمد اکرم کے مطابق یہاں پر کسی طرح سے کوئی شہر کی بندش نہیں ہیں بلکہ پوری ریاست کے کسی بھی علاقے کی بچی کا نکاح کرایا جائے گا، انہوں نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'ہماری تنظیم گزشتہ تین چار برس سے مسلسل کام کر رہی ہے، اس تنظیم میں ہمارے ساتھ میں بی جے پی کے سینئر رہنما امین پٹھان بھی جڑے ہوئے ہیں۔

تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے محمد اکرم نے بتایا کہ 'ہماری جانب سے خون عطیہ کیمپ کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے، کسی بھی طرح کے بلڈز گروپ کے خون ہماری جانب سے مہیا کرایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details