اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: پولیس کے اعلی افسران نے کربلا علاقے کا جائزہ لیا - Karbala area

پولیس محکمے کے ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر راہل پرکاش، ڈی سی پی نارتھ راجیو پنچار سمیت دیگر اعلیٰ افسران کربلا علاقہ پہنچے۔ ذمہ داران کے ساتھ ایک اجلاس ہوا جس میں انہیں مختلف ذمہ داریاں دی گئیں۔

راجستھان: پولیس کے اعلی افسران نے کربلا علاقے کا جائزہ لیا
راجستھان: پولیس کے اعلی افسران نے کربلا علاقے کا جائزہ لیا

By

Published : Aug 30, 2020, 10:39 AM IST

دارالحکومت جے پور کی تعزیہ کو رام گڑھ موڑ پر واقع کربلا میں دفن کیا جاتا ہے لیکن اس بار کورونا وباء کی وجہ سے ان تمام پروگرامز پر پابندی ہے جس کے مدنظر تمام پولیس محکمہ کے اعلی افسران جائزہ لینے کے لیے کربلا پہنچے تھے۔ یہاں پر پولیس محکمے کے علاوہ جو علاقے کے باشندے ہیں ان سے بھی ان پولیس محکمے کے افسران نے کافی لمبی گفتگو کی اور انہیں بھی کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی اپیل کی۔

جے پور

ایڈیشنل کمشنر لا اینڈ آرڈر راہل پرکاش نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ یہاں پر آنے کے بعد میں مجھے کسی طرح کا کوئی بھی کام سپرد کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی بلکہ یہاں کے جو مقامی باشندے اور پولیس کے افسر ہیں وہ خود ہی اپنی ذمہ داریوں انجام دے رہے ہیں، اس پورے علاقے میں کسی طرح سے ماحول خراب نہیں ہو اس کے لیے کثیر تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details