اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکولس کی آج سے کشادگی - راجستھان میں اسکول کھلے

راجستھان میں تمام ایس او پی پر عمل کرتے ہوئے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے بچوں کے لیے اسکول کھول دیا گیا ہے۔

چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکول بھی آج سے کھل گئے
چھٹی سے آٹھویں جماعت کے اسکول بھی آج سے کھل گئے

By

Published : Sep 20, 2021, 4:24 PM IST

ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کا اثر کم ہونے کے بعد آج چھٹی سے 8 ویں جماعت تک کے اسکول طلبا کے لئے کھل گئے ہیں۔

صبح اسکول کھلتے ہی ان جماعتوں کے طلبا بھی اپنے اسکول پہنچے ،جہاں اسکولوں کے مین گیٹ پر اساتذہ کی جانب سے اسکول پہنچنے والے بچوں کا استقبال کیا گیا۔ اس دوران بچوں کا درجہ حرارت کی جانچ بھی کی گئی اورماسک لگائے بچوں کو اسکول میں اندر جانے دیا گیا۔ اس کے بعد بچوں کو سماجی دوری کے ساتھ جماعت میں بٹھایا گیا۔ ٹیچر نے گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا۔

بچوں کے طویل عرصے کے بعد اسکول آنے پر اسکولوں کی رونق لوٹ آئی ہے۔ وہیں بچے بھی اسکول پہنچ کر کافی خوش نظر آئے۔ فی الحال ہر دن الگ الگ بچوں کو پڑھایا جائے گا۔ ایسے میں کئی طلبا گھر سے ہی آن لائن پڑھائی کرسکیں گے۔ ابھی اسکولوں میں کورونا کے پیش نظر کنٹین وغیرہ بند رکھی گئی ہیں اور اساتذہ بچوں کے ساتھ ہی جماعت میں ہی اپنا کھانا کھائیں گے۔

مزید پڑھیں:تمکور: اسکولوں میں 73 بچے کورونا وائرس سے متاثر

اس موقع پر وزیراعلی اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ’’میری سبھی تعلیم اداروں کے مالکان اور بچوں کے والدین سے درخواست ہے کہ بچوں کی حفاظت کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ایس او پی پر سختی سے عمل کریں‘‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details