اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: 20.15 کروڑ کی لاگت سے اقلیتی ہاسٹل تعمیر کرنے کا اعلان - راجستھان اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر

راجستھان میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے 20.15 کروڑ کی لاگت سے ہاسٹل کی تعمیر کروائی جائے گی۔ ریاست کے اقلیتی وزیر صالح محمد نے بتایا کہ 2021-22 کے بجٹ میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ان تمام ہاسٹل کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر میں 20.15 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے
اقلیتی ہاسٹل کی تعمیر میں 20.15 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے

By

Published : Jul 9, 2021, 7:44 PM IST

راجستھان حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد نے بتایا کہ راجستھان کے اقلیتی طبقے کے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے 20.15 کروڑ روپے خرچ سے ہاسٹل کی تعمیر کروائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکوں کا ہاسٹل جے پور، جودھ پور اور کوٹا میں تعمیر ہوں گا اور گڈراروڈ میں لڑکیوں کے ہاسٹل تعمیر کروائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ راجستھان حکومت اقلیتی طلبا کو بہتر تعلیم کے ساتھ رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

2021-22 کے بجٹ میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ان تمام ہاسٹل کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اس اعلان کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو: گہلوت

انہوں نے بتایا کہ لڑکوں کے ہاسٹل میں رہائش کی گنجائش 100 بیڈ اور لڑکیوں کے ہاسٹل کی گنجائش 50 بیڈ کی ہوگی۔

صالح محمد نے بتایا کہ راجستھان کی گہلوت حکومت اقلیتی برادری کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ہاسٹل کی تعمیر کے بعد راجستھان کے اقلیتی طبقے کے لڑکوں اور لڑکیوں کو جدید رہائشی سہولیات فراہم کروائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details