اردو

urdu

جئے پور: سوائی مان سنگھ اسپتال میں اعضا کا عطیہ

By

Published : Mar 1, 2021, 10:59 AM IST

Updated : Mar 1, 2021, 11:52 AM IST

جئے پور کے سوائی مان سنگھ اسپتال میں ڈھول پور کے رہائشی 17 سالہ سیوارام کی حادثے میں موت کے بعد اس کے اعضا کو عطیہ کیا گیا۔

Rajasthan resident 17-year-old brain dead youth sevaram donated organs saved four lives
جئے پورمیں42 واں اعضا عطیہ

22 فروری کو سیوارم ڈھول پور میں دکان بند کرنے کے بعد موٹرسائیکل سے گھر واپس ہو رہا تھا۔ راستے میں مخالف سمت سے آنے والی کار کی روشنی اس کی آنکھوں پر پڑی اور اس کی گاڑی کا توازن بگڑ گیا تھا جس کے باعث وہ گر گیا تھا۔

ہیلمیٹ نہ پہننے کے سبب سر پر شدید چوٹ لگی تھی جہاں سے سیوارام کو گوالیار میں داخل کیا گیا تھا اور اس کے بعد اس کی حالت تشویشناک تھی، اسے سوائی مان سنگھ اسپتال ریفر کر دیا گیا تھا۔

لیکن علاج کے دوران اس کا دماغ حرکت کرنا بند کردیا جس کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اسپتال والوں نے سیوارام کے گھر والوں کو جسم کے اعضا عطیہ کرنے کا مشورہ دیا۔

سیوارام کے کنبہ کو عطیہ کرنے پر راضی کرنے کے بعد گردے، جگر، پھیپھڑوں اور دل کو پوسٹ مارٹم کے بعد محفوظ کیا گیا۔

سیوارام کے گردے اور دل دونوں سوائی مان سنگھ اسپتال میں ہیں مہاتما گاندھی اسپتال میں جگر اور کیمس اسپتال میں پھیپھڑے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 11:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details