اردو

urdu

راجستھان میں کورونا کے 182 نئے کیسز، سات افراد کی موت

By

Published : Jun 24, 2020, 2:24 PM IST

راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی وبا کا قہر بڑھتاہی جارہا ہے .

راجستھان میں کورونا کے 182 نئے کیسز کے ساتھ سات افراد کی موت
راجستھان میں کورونا کے 182 نئے کیسز کے ساتھ سات افراد کی موت

ریاست میں آج صبح 182 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار 809 ہوگئی ہے جبکہ اس کی وجہ سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد بھی بڑھ کر 372 ہوگئی۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے صبح ساڑھے دس بجے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق دھولپور میں سب سے زیادہ 63 کیس سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح جے پور 53، بھرت پور میں23 ، کوٹہ 10، ناگور اور سیکر میں پانچ پانچ، دوسا اور جھالاواڑ میں چار چار، جھنجھنو میں تین، بوندی، ڈونگر پور، باراں اور راجسمند میں دو دواور ادے پور میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا۔

راجستھان میں کورونا کے 182 نئے کیسز کے ساتھ سات افراد کی موت
اس کے ساتھ جے پور میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3059، بھرت پور میں 1399، ادے پور میں 664 ، ناگور 606، کوٹہ 575، دھولپور 531، سیکر 482، ڈونگر پور 417، دوسا 117، باران 64، بوندی 12 ، جھالاواڑ 374، جھنجھنو 321، راجسمند 217 اور سوائی مادھوپور 89 ہوگئی۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 372 ہوگئی ہے۔ریاست میں اب تک اجمیر میں 468، الور 368، بانسواڑہ 92، بارمیر 213، بھیلواڑہ 239، بیکانیر 200، چتوڑ گڑھ 208، چورو 278، ہنومان گڑھ 54، گنگانگر 48، جیسلمیر 98، جالور 252، جودھ پور 2499، کرولی 74، پالی 992، پرتاپ گڑھ 14 میں، سروہی 384 اور ٹونک 200 کورونا متاثرین سامے آئے ہیں۔ریاست میں اب تک سات لاکھ 26 ہزار 77 افراد کے نمونے کورونا جانچ کے لئےلئے جاچکے ہیں جن میں سے سات لاکھ چھ ہزار 363 منفی پائے گئے، جبکہ 3905 رپورٹ آنی باقی ہیں۔ اب تک 12 ہزار 424 مریض صحت مند ہوچکے ہیں اور ان میں سے 12 ہزار 178 کو اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details