اجمیر:ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح راجستھان میں بھی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ پردیش کانگریس کی جانب ریاست میں بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔Rajasthan Pradesh Congress Begin Preparation For Bharat Jodo Ytra
بھارت جوڑو یاترا آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں راجستھان پہنچے گی۔ اس تناظر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی صدر عمران پرتاپ گڑھی اور بھارت جوڑو یاترا کے انچارج عبدالکلام، راجستھان ریاستی صدر عابد کاغذی کی ہدایات کے مطابق اجمیر ضلع کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ کے ضلع صدر محمد محمود خان کی طرف سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔