اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان پولیس کے انٹلیجنس سسٹم پرسوالیہ نشان

راجستھان پولیس کی انٹلیجنس کانپور فائرنگ کے ماسٹر مائنڈ وکاس دوبے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔

راجستھان پولیس کے انٹلیجنس سسٹم پر اٹھ رہے ہیں سوال
راجستھان پولیس کے انٹلیجنس سسٹم پر اٹھ رہے ہیں سوال

By

Published : Jul 10, 2020, 4:28 PM IST

جب یوپی پولیس وکاس دوبے کی تلاش کر رہی تھی، تب یوپی پولیس کی نظروں سے بچ کر وکاس دوبے راجستھان کے مختلف اضلاع سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوا اور راجستھان پولیس کو اس کی خبر بھی نہ ہوسکی۔

راجستھان پولیس کے انٹلیجنس سسٹم پر اٹھ رہے ہیں سوال

یوپی پولیس نے راجستھان پولیس کو بھی اطلاع دی تھی کہ وکاس دوبے راجستھان میں ہوسکتاہے۔

یوپی پولیس کی ہدایت پر راجستھان پولیس نے الور، بھرت پور اور اترپردیش یا دہلی سے متصل تمام اضلاع میں سکیورٹی سخت کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:وکاس دوبے کیس: سپریم کورٹ میں عرضی داخل

وکاس کئی اضلاع میں سڑک سے گزرتا رہا ، لیکن اس کے باوجود راجستھان پولیس کی انٹلیجنس کو اس کی خبر نہ ہو سکی۔

خیال رہے کہ اترپردیش کے کانپور میں انکاؤنٹر کے مرکزی ملزم وکاس دوبے کو آج ہلاک کردیا گیا۔ اترپردیش پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details