نشیلی گولیاں برآمد، تین ملزمین گرفتار - drugs capsule seized in rajasthan
راجستھان میں شری گنگا نگر اور ہنومان گڑھ اضلاع میں پولیس نے 37ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد کرکے تین ملزمین کو گرفتارکیاہے۔
راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع میں سنگریا تھانہ کے بھگت پورا گاؤں میں پیر کی رات ملی رام بازیگر کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 4850نشیلی گولیاں اور کیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔
اسی طرح ہنومان گڑھ جنکشن پولیس نے بلوندر سنگھ بازیگر کو گرفتار کیا،جس کے قبضے سے سات ہزار سے زیادہ نشیلی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔بلوندر سنگھ کے قبضے سے ٹراماڈول سالٹ کی 4750اور الپراجولم کی 2400گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔وہ موٹرسائکل پر نشیلی گولیوں کی کھیپ کہیں اور سپلائی کرنے جارہا تھا۔
اس دوران شری گنگا نگر میں صدر تھانہ پولیس نے پیر کی شام دو افراد کو 25ہزار نشیلی گولیوں سمیت گرفتار کیا۔گرفتار شخص کی شناخت شری وجے نگر تھانہ علاقے میں چک 38جی بی کے رہنے والے رویندرسنگھ (35)اور جے دیپ کے طورپر ہوئی ہے۔
پولیس نے دونوں ملزمین کو شری گنگا نگر کے نزدیک موہن پورا راستے پرگرفتار کیا۔ پولیس نے ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ میں معاملہ درج کیا، اورجانچ شروع کردی۔