اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: دیوالی کی رونق کے ساتھ امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل

جے پور کے تمام بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اس سجاوٹ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ بازاروں میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دیوالی کے رونق کے ساتھ پولیس کی عوام سے امن و امان قائم کرنے کی اپیل
دیوالی کے رونق کے ساتھ پولیس کی عوام سے امن و امان قائم کرنے کی اپیل

By

Published : Nov 4, 2021, 1:14 PM IST

ریاست راجستھان کے دار الحکومت جے پور میں دیوالی کے موقع پر لوگوں میں جوش و خروش اور بازار میں رونق نظر آرہی ہے۔ پورے شہر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ وہیں پولیس محکمہ نے عوام سے کووڈ گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے خوشی کے اس تہوار کو پرامن طریقے سے منانے کی اپیل کی ہے۔

جے پور کے تمام بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔ اس سجاوٹ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔ یہاں تک کہ بازاروں میں پیر رکھنے جگہ بھی نہیں ہے۔ اس موقع پر جہاں پولیس اہلکاروں کو جگہ جگہ تعینات کیا گیا ہے، وہیں پولیس اہلکار شہر میں گشت کرتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔

دیوالی کے رونق کے ساتھ پولیس کی عوام سے امن و امان قائم کرنے کی اپیل

اس حوالے سے برہم پوری پولیس اسٹیشن کے انچارج پردیپ سنگھ نے کہا کہ دیوالی کا بڑا تہوار منایا جائے گا۔ اس تہوار کے تعلق سے راجستھان پولیس کی جانب سے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے اہلکار سیکورٹی کے انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف مقامات میں گشت کر رہے ہیں اور جہاں بھی لوگوں کو ٹریفک جام کی دقت پیش آ رہی ہے وہاں ٹریفک کو قابو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ پولیس نے عوام سے تمام گائیڈلائنز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ تمام لوگ اس بڑے تہوار کو امن و امان کے ساتھ منا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details