کورونا وائرس کے پیش نظر ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اب 3 مئی تک یہ لاک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔ اسے میں ریاست راجستھان کی مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے اس فیصلے کا استقبال کرتے ہیں۔
راجستھان میں وزیراعظم نریندرمودی کے فیصلے کا استقبال ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ کورونا کو قابو کرنے کے لیے اس طرح کا فیصلہ لینا ضروری تھا،کورونا وائرس کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
ایسے میں جو مودی جی نے فیصلہ لیا ہے۔ وہ کافی زیادہ بہترین ہے۔وزیراعظم مودی جی کے ساتھ ساتھ تنظیموں کے ذمہ داران نے اپیل کی ہے کہ اب عام لوگوں کو گھروں میں رہنے کا وقت آچکا ہے۔
ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ ہم جو مرکزی حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے اگر اس پر عمل کریں گے تو ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں،
راجستھان میں وزیراعظم نریندرمودی کے فیصلے کا استقبال انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جہاں جہاں پر کورونا قابو میں ہوگا وہاں پرلاک ڈاؤن میں راحت دی جائے گی ۔ ہمیں یہ بات بہت اچھی لگی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضرورتمندوں تک کھانا نہیں پہنچ پا رہا ہے ان تک کھانا پہنچے۔واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں اب تک کورونا کے 945 مریض سامنے آ چکے ہیں وہی اگر بات کی جائے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر 418 کیسزہیں ۔ جے پور کے مختلف علاقوں میں کرگیو نافذ کیا گیا ہے