اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: نئی حج کمیٹی کا انتخاب اب تک عمل میں نہیں آیا - راجستھان

ملک بھر میں حج کے آن لائن فارم بھرنے کا آغاز آج سے ہوچکا ہے لیکن راجستھان میں پرانی حج کمیٹی کے برخاست ہونے کے بعد نئی کمیٹی کا تقرر اب تک نہیں کیا گیا ہے۔ جس سے عازمین حج کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

نئی کمیٹی کا تقرر اب تک نہیں کیا گیا

By

Published : Oct 10, 2019, 12:50 PM IST

اس معاملے میں ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور محمد صالح کا کہنا ہے کہ پرانی کمیٹی کی میعاد چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آنے والے چند دنوں بعد حج کمیٹی کے نئے چیئرمین اور اراکین کی تقرری ہوگی، اس بارے میں کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی بات چیت کی گئی ہے۔

محمد صالح یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ تین چار مہینوں میں ریاست کے دارالحکومت جئے پور میں بلدیاتی انتخابات منعقد ہونے ہیں، انتخابات مکمل ہوجانے کے بعد یہ کام بھی پورا کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور نے یہ دعوی کیا ہے کہ حج 2019 کے درمیان بھی حج عازمین کو کسی طرح کی کوئی بھی پریشانی نہیں ہونے نہیں دی گئی اور اس بار بھی انھیں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونے دی جائے گی۔

حج 2020: آن لائن اپلیکیشن شروع، چیئرمین کی نامزدگی کا مطالبہ

واضح رہے کہ بھارتی وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کے اعلان کے مطابق فریضہ حج بیت اللہ سنہ 2020 کی ادائیگی کے لیے فارم بھرنے کا سلسلہ 10 اکتوبر 2019 سے شروع ہوگیا ہے جو کہ آئندہ ماہ 10نومبر 2019 تک جاری رہے گا۔

نئی کمیٹی کا تقرر اب تک نہیں کیا گیا

قابل ذکر ہے کے امسال درخواست گزار عازمین کو آن لائن فارم بھرنے کے بعد ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں اپنے فارم اور مطلوبہ دستاویزات کی کاپی جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ اس سے قبل عازمین حج کو آن لائن فارم بھرنے کے بعد مطلوبہ دستاویزات ریاستی حج کمیٹی کے دفتر میں جمع کرانا ہوتا تھا۔

لیکن یہاں ایک مسلۂ یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن عازمین حج کو جدید طرز یعنی کہ آن لائن حج فارم بھرنے میں کوئی دشواری پیش آتی ہے تب ان کی رہنمائی کون کرے گا اس تعلق سے اکثر عازمین حج کی نظر حج کمیٹی پر ہی ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details