راجستھان مسلم وقف بورڈ میں لوگ بڑی تعداد میں اپنے مسائل کو لے کر پہنچ رہے ہیں اور ان کے مسائل کو فورا حل کرنے کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ایک برس قبل جس دفتر میں خاموشی نظر آیا کرتی تھی اب وہاں اب چہل پہل نظر آ رہی ہے۔
پہلے کم ہی لوگ اپنی فریاد لے کر مسلم وقف بورڈ پہنچا کرتے تھے، لیکن جب سے دفتر کے حالات میں بہتری آئی ہے تب لوگ روزانہ اپنے مسائل کو لے کر راجستھان مسلم وقف بورڈ میں نظر آرہے ہیں۔
راجستھان مسلم وقف بورڈ کی جانب سے روزانہ بڑی کارروائی کو عمل میں لایا جا رہا ہے، وہیں راجستھان مسلم وقف بورڈ کے دفتر میں جس طرح سے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بدھوالی عوام کی شکایات پر سماعت کرتے ہوئے ان کے مسائل کو فورا حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی کو دیکھتے ہوئے بھی عوام اس دفتر میں پہنچ رہے ہیں۔