اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان مسلم پریشد نے لکھا وزیراعلیٰ کو خط

راجستھان مسلم پریشد کی جانب سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط بھیجا گیا ہے جس میں گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن کی میئر منیشا گجر کے شوہر پر الزامات لگائے گئے ہیں۔

By

Published : Sep 12, 2021, 7:48 PM IST

ashok gehlot
ashok gehlot

وزیراعلیٰ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن میں ابھی حال ہی میں میئر سومیا گجر کے شوہر راجارام گجر میونسپل کارپوریشن کے معاملات میں دخل اندازی کرتے تھے اور ایک بڑی ڈیل کی وجہ سے ان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

راجستھان مسلم پریشد کی جانب سے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کو ایک خط بھیجا گیا

اس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ گریٹر جے پور میونسپل کارپوریشن کی میئر منیشا گجر کے شوہر بھی یہاں پر ہر کام میں دخل اندازی کررہے ہیں۔ اس لیے ان کے میونسپل کارپوریشن میں آنے پر پابندی لگائی جائے۔

مسلم پریشد تنظیم کے عہدے داران کا کہنا ہے کہ منیشا گُجر کے شوہر سشیل گُجر جو بھی لوگ اپنا کام کروانے کے لیے یہاں پر پہنچتے ہیں انہیں الگ کمرے میں لے جاکر گفتگو کرتے ہیں اس سے صاف طور پر پتہ چلتا ہے کہ وہ کس طرح سے بدعنوانی میں اضافہ کررہے ہیں۔

مسلم پریشد تنظیم کے عہدیداران نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس جانب توجہ دی جائے اور میئر کے شوہر کو کارپوریشن میں آنے سے روکا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details