اردو

urdu

ETV Bharat / state

'عید پر خریداری کرنے کی بجائے ضرورتمندوں کی مدد کریں' - مسلم طبقہ کا سب سے بڑا تہوار عید الفطر

ماہ رمضان کی آمد ہے چند دنوں بعد مسلم طبقہ کا سب سے بڑا تہوار عید الفطر آنے والا ہے اس تعلق سے راجستھان مسلم پریشد نے مسلمانوں سے ایک خصوصی اپیل کی ہے۔

راجستھان مسلم پریشد نے مسلمانوں سے ایک خصوصی اپیل کی
راجستھان مسلم پریشد نے مسلمانوں سے ایک خصوصی اپیل کی

By

Published : May 2, 2020, 2:25 PM IST

اس اپیل کے ذریعے لوگوں کو یہ کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر کسی طرح سے کپڑے یا دیگر شاپنگ نہ کی جائے بلکہ ان پیسوں سے ضرورت مند و غریب لوگوں کی مدد کی جائے اگر یہ لوگ خوش رہے تو ہماری عید ویسے ہی مکمل ہو جائے گی۔

یہ اپیل کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر کے مسلمانوں سے کی گئی ہے۔

راجستھان مسلم پریشد نے مسلمانوں سے ایک خصوصی اپیل کی

راجستھان مسلم پریشد کے ریاستی صدر یونس چوپدار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس جیسی وباء کے مدنظر پورے عالم میں لاک ڈاؤن جاری ہے، مکہ میں کعبہ شریف کا طواف بند، مسجدوں میں نماز اور تراویح بند، اس برس حج ہوگا یا نہیں ہوگا اس بارے میں بھی متعدد باتیں سامنے آرہی ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ملک کی ایک بڑی آبادی کو کھانے کے لیے حکومت یا دیگر کسی سے گہار لگانی پڑ رہی ہے اس لیے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم عید پر کپڑے اور دیگر شاپنگ نہیں کرتے ہوئے بلکہ ان پیسوں سے ضرورت مند اور غریب لوگوں کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید کی نماز پرانے پاک کپڑوں میں ہی ادا کریں، خواتین خاص طور پر خریداری کرنے سے بچیں۔

واضح رہے کہ ریاست راجستھان میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن جاری ہے اور 17 مئی تک یہ لاک ڈاؤن مسلسل جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details