جے پور، جودھپور اور کوٹہ میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے پہلے مرحلے میں صبح ساڑھے سات بجے سے ووٹنگ شروع ہوچکی ہے۔ ایسے میں کورونا وباء کو لے کر جو گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق یہاں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران معذور ووٹرس میں کافی زیادہ جوش اور جذبہ نظر آرہا ہے، الگ الگ پولنگ بوتھ پر معذور ووٹرس کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ کہیں پر وہیل چیئر لگائے گئے ہیں تو کہیں پر امیدواروں کے حامی تمام ایسے لوگوں کو لے کر پولنگ بوتھ پر پہنچ رہے ہیں اور زیادہ سے زیادہ ووٹنگ کروانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
ایسے میں جے پور کے پولنگ بوتھ پر ووٹ دینے پہنچے معذور ووٹرس کا کہنا تھا کہ ہم ایسے امیدوار کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے علاقے کی ترقی کرسکے۔ موجودہ وقت میں وارڈ کی پریشانیوں کے سوال پر ان معذور ووٹرس کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں نالیاں خراب ہیں اور صفائی کے انتظامات بھی بدترین ہے۔ ان ووٹرس کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے پیش نظر جو بھی گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے اس کا یہاں پر مکمل طور پر خیال رکھا جا رہا ہے، ان لوگوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ کریں۔