اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajasthan Minority Minister Visits Tonk: راجستھان اقلیتی وزیر کا دعوی، انتخابی منشور کے 80 فیصد وعدے مکمل - راجستھان اقلیتی وزیر صالح ممحد

ریاست راجستھان کے ضلع ٹونک کے دورہ پر پہنچے ریاستی اقلیتی وزیر صالح ممحد Rajasthan Minority Minister Saleh Mohammad نے اپنے دورے کے دوران دعوی کیا کہ کانگریس حکومت نے انتخابی منشور میں کیے گئے وعدوں میں سے 80 فیصد وعدوں کو مکمل کرلیا ہے۔

ریاستی اقلیتی وزیر صالح ممحد
ریاستی اقلیتی وزیر صالح ممحد

By

Published : Dec 21, 2021, 3:51 PM IST

راجستھان کی کانگریس حکومت میں اقلیتی وزیر صالح محمد ضلع ٹونک کے دورے Rajasthan Minority Minister Visits Tonk پر رہے۔ اس دوران صالح محمد سب سے پہلے پی آر او دفتر پہنچے۔ جہاں انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان حکومت نے اپنا تین برس کا عرصہ مکمل کرلیا ہے۔ اس دوران اقلیتی طبقے کو کافی توجہ دی گئی ہے۔ ہم لوگوں نے انتخابات سے قبل انتخابی منشور میں راجستھان کی عوام سے جو جو وعدہ کیا تھا، ان میں سے 80 فیصد سے زائد وعدوں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور جو بھی وعدے باقی ہیں ان تمام وعدوں پر عملی جامہ پہنانے کی تیاری چل رہی ہے۔

راجستھان اقلیتی وزیر کا دعوی، انتخابی منشور کے 80 فیصد وعدے مکمل

انہوں نے مزید کہا کہ راجستھان کی کانگریس حکومت اقلیتوں کی ترقی کے لیے ہر وہ کام کر رہی ہے جو اقلیتوں کے حق میں بہتر ہے۔

اپنے دورے کے دوران اقلیتی وزیر نے ضلع کے مختلف مقامات کا جائزہ بھی لیا۔ اس دوران وزیر صالح محمد کے ساتھ مقامی کانگریسی رہنما سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر سے ملاقات کی

اقلیتی وزیر صالح محمد نے راجستھان کے مدرسوں میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی مدرسہ پیرا ٹیچروں سے Rajasthan Minority Minister Meets Madarsa Para Teachers ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پیرا ٹیچر نے حکومت سے ان کی ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو یاد دلایا۔ جس پر اقلیتی وزیر نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو جلد ہی مستقل کر دیا جائے گا اور آپ لوگوں کو مستقل کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: Protest Against Congress Government In Jaipur: کانگریس کے خلاف بی جے پی اقلیتی مورچہ کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details