ریاست راجستھان کے مدرسوں میں ہندی، انگریزی سمیت دیگر مضمون پڑاھنے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچرز آج قومی دارالحکومت دہلی پہنچے۔ راجستھان کے مدرسوں کے اساتذہ دہلی پہنچ کر کانگریس کے اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کی اور اپنی مطالبات کو ان کے سامنے رکھا۔
دراصل راجستھان حکومت کی جانب سے مدرسہ پیرا ٹیچرس کو کئی مرتبہ یہ بھروسہ دلایا گیا کہ ہم تمام مدرسہ پیرا ٹیچرز کو پرمانینٹ کر دیں گے، لیکن ایک طویل عرصہ مکمل ہونے کے باوجود پرمانینٹ نہیں کیا گیا۔
اس لئے آج یہ تمام پیرا ٹیچرز دہلی پہنچے اور یہاں پر کانگریس اقلیتی مورچہ کے قومی صدر عمران پرتاب گڑھی سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات کو ان کے سامنے رکھا اور کہا کہ ہماری فریاد کو جلد سے جلد سنا جائے۔'