راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس نے ریاستی اقلیتی وزیر صالح محمد سے ملاقات کر کے اپنے مسائل اور مطالبات ان کے سامنے رکھے۔
راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ پیرا ٹیچرس نے ریاستی اقلیتی وزیر کو اپنے مطالبات پر مبنی میمورنڈم سونپنے کے بعد ان کے سامنے اپنی بات رکھی۔ ٹیچرس نے کہا کہ مدرسہ پیرا ٹیچرس کی پوسٹنگ ایسے علاقوں میں ہوئی ہے جو ہمارے گھروں سے کافی زیادہ دوری پر واقع ہے۔
ٹیچروں نے مطالبہ کیا کہ ہم لوگوں کا جلد سے جلد اپنے علاقوں کے اسکولوں میں تبادلہ کیا جائے تاکہ ہم لوگ اپنے گھروں کے پاس اپنی خدمات انجام دے سکیں۔
راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ ان تمام مدرسہ پیرا ٹیچرس نے ای ٹی وی بھارت کے توسط سے حکومت راجستھان کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب توجہ دیا جائے اور ہمارے مطالبات کا حل نکالا جائے۔
مدرسہ پیرا ٹیچر کا کہنا ہے ہم اپنے گھروں سے 700 سے 800 کلومیٹر دور رہ رہے ہیں اور مدرسوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مدرسہ میں پڑھانے والے مرد اور خواتین دونوں ہی پریشان ہیں لیکن ہم لوگوں کا تبادلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔
راجستھان کے مدرسہ پیرا ٹیچرس کا تبادلہ کا مطالبہ مزید پڑھیں:
ٹیچروں نے کہا کہ ہم لوگوں کو سرکار سے صرف 9 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے اور گھر آنے جانے میں کافی پیسے خرچ ہو جاتے ہیں۔ اس لیے ہم ریاستی سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری پریشانی حل کی جائے اور خواتین کے ساتھ ساتھ مرد پیرا ٹیچرس کا بھی تبادلہ کیا جائے۔