راجستھان حکومت کی جانب سے گزشتہ روز راجستھان مدرسہ بورڈ کے نئے اراکین کے نام کی فہرست جاری کردی گئی Appointment Member of Rajasthan Madrasa Board جس میں 7 لوگوں کی تقرری کی گئی ہے، ان اراکین میں اسرار قریشی، سعود سعیدی، محمد عتیق، سلیم سوڈھا، حسن محمود قاسمی، لال محمد، حاجی رحمت اللہ شامل ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ وزیراعلی اشوک گہلوت جلد ہی مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا بھی انتخاب کریں گے۔
Appointment Member of Rajasthan Madrasa Board: راجستھان مدرسہ بورڈ کے اراکین کی تقرری - مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کا بھی انتخاب
راجستھان حکومت نے گزشتہ روز مدرسہ بورڈ کے 7 اراکین کی تقرری کردی Appointment Member of Rajasthan Madrasa Board ہے تاہم جلد ہی بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ہونا ہے۔
راجستھان مدرسہ بورڈ کے اراکین کی تقرری
مدرسہ بورڈ کے رکن بنائے جانے پر اسرار قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ جیسے چھوٹے کانگریسی کارکن پر راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے بھروسہ کیا ہے ان کا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور انہوں نے جو مجھے ذمہ داری دی ہے اسے میں پوری ایمانداری کے ساتھ کروں گا اسرار قریشی نے کہا کہ مدرسوں کی ترقی کرنا ہی میرا پہلا کام اب ہوگا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گذشتہ تین برس سے راجستھان مدرسہ بورڈ کے تمام عہدے خالی تھے تاپم اب سبھہ عہدے پر تقرری کی جارہی ہے۔