عالمی وباء کورونا سے آج ہر ایک طبقہ متاثر ہے، وہیں اس وباء کے درمیان کچھ محکمے ایسے بھی ہیں جو اپنی بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تو وہیں چند محکموں کے ملازمین کے لیے ایک بڑا اعلان حکومت راجستھان کی جانب سے کیا گیا تھا کہ اگر ان ملازمین کی کورونا وباء سے موت ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور معاوضے بھی دیئے جائیں گے، ایسے میں راجستھان کے مدارس میں پڑھانے والے اساتذہ یعنی پیرا ٹیچر بھی اس درمیان اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مدارس میں پیرا ٹیچر کے لیے حکومت راجستھان کی جانب سے کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا۔
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر کا کورونا سے ہلاک پر حکومت سے مطالبہ اس سلسلے میں اعلان نہیں ہونے کے بعد اب کورونا وباء کے درمیان اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے چند پیرا ٹیچر اس دنیا کو الوداع بھی کہہ چکے ہیں۔
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر کا کورونا سے ہلاک پر حکومت سے مطالبہ وہیں مسلم تنظیموں کے ذمہ دار یہ مطالبہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ جو جو پیرا ٹیچر کورونا وباء کے درمیان اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور دنیا کو الوداع کہہ چکے ہین۔ ان کے لئے بھی جلد کوئی منسوبوں کا اعلان کیا جائے اور جو لوگ کورونا سے ہلاک ہو رہے ہیں ان کے خاندان میں سے کسی ایک شخص کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔'
راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر کا کورونا سے ہلاک پر حکومت سے مطالبہ یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں کورونا سے ایس ایچ او کی موت
راجستھان اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مختلف محکموں کے لیے بڑے اعلان کیے گئے ہیں لیکن مدارس کے پیرا ٹیچروں کو کافی کم تنخواہ میں اپنی زندگی گزارنی پڑ رہی ہے۔ یہ اساتذہ کورونا کے درمیان بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن ان لوگوں کے لئے کچھ بھی اعلان نہیں کرنا ان تمام لوگوں کے لئے ناانصافی ہوگی اس لئے حکومت کو اس جانب توجہ دینی چاہیے۔'