اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچر کا 15 اکتوبر سے احتجاج کرنے کا اعلان - راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم

راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم نے 15 اکتوبر سے شہید اسمارک پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس احتجاج کے ذریعہ وہ راجستھان حکومت سے مدرسہ پیرا ٹیچرز کو پرمنینٹ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

مدرسہ پیرا ٹیچر کا 15 اکتوبر سے احتجاج کرنے کا اعلان
مدرسہ پیرا ٹیچر کا 15 اکتوبر سے احتجاج کرنے کا اعلان

By

Published : Oct 13, 2021, 3:15 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کی جانب سے 15 اکتوربر سے شہید اسمارک پر غیر معینہ مدت کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس کے ذریعہ میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ جانکاری دی۔

جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچر کا 15 اکتوبر سے احتجاج کرنے کا اعلان

مدرسہ پیرا ٹیچر تنظیم کے ریاستی صدر اعظم خان پٹھان کا کہنا ہیں کہ ہم لوگوں نے بار بار حکومت سے مستقل کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم ابھی تک کانگریس حکومت نے ہمارے مطالبات کو پورا نہیں کیا۔ اس لیے آج ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ 15 اکتوبر سے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر غیرمعینہ مدت کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:راجستھان مدرسہ پیرا ٹیچرز نے ملازمت کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

وہیں تنظیم کے دیگر ذمہ داران کا کہنا تھا کہ راجستھان حکومت اور مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق ہی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اب ہم اپنے مطالبات کو منوانے کے بعد ہی احتجاج ختم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details