اردو

urdu

ETV Bharat / state

' ملک بھرمیں بی جے پی، بی جے پی، بی جے پی ہے' - راجستھان میں بی جے پی

راجستھان کے 21 اصلاع میں 4371 پنچایت سمیتی ارکان کے انتخاب میں بی جے پی کے 1835 امیدواروں کو جیت ملی، وہیں کانگریس کے 1718 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی طرح صلع پریشد ارکان کے انتخاب میں کانگریس 204، بی جے پی 266 اور آر ایل پی پانچ سیٹوں پر جیتی ہے۔ کل 636 ضلع کونسل ارکان کے لیے انتخاب ہوئے۔ ووٹنگ چار مراحل میں ہوئے تھے۔ 23،27 اور یکم اور پانچ دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر

By

Published : Dec 9, 2020, 5:06 PM IST

راجستھان کے پنچایتی راج اور ضلع کونسل انتخابات میں کانگریس کو 21 اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

راجستھان کے 21 اضلاع میں 4371 پنچایت سمیتی ارکان کے انتخاب میں بی جے پی کے 1835 امیدواروں جبکہ کانگریس کے 1718 امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔

نتائج کے اعلان کے بعد مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کے مطابق 21 اصلاع پریشد سیٹوں میں سے بی جے پی نے 14 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ وہیں کانگریس کو صرف پانچ سیٹوں پرجیت ملی ہے۔

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ نتائج سے واضح ہے کہ راجستھان کی عوام بی جے پی کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان ہی نہیں بلکہ بہار، تلنگانہ، ارونچل پردیش میں حالیہ انتخابی تائج سے واضح ہے کہ پورا ملک بی جے پی سے خوش ہے۔ ووٹروں نے اپوزیشن پارٹیوں کی منفی سیاست کو خارج کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق، شمال، جنوب آپ جہاں بھی جائیں گے صرف بی جے پی، بی جے پی، بی جے پی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین میں ہوئے اصلاحات پر اپوزیشن پارٹیوں کے حملے کے باوجود لوگ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کررہے ہیں۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بدھ کو راجستھان کے پنچایتی راج اور ضلع پریشد انتخابات میں پارٹی کو ملی جیت کے لیے علاقہ کی عوام خاص کر کسانوں اور خواتین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جیت وزیر اعظم نریند مودی کی قیادت میں گاؤں غریب،، کسان اور مزدور کے اعتماد کی علامت ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا' راجستھان میں پنچایتی راج اور ضلع پریشد انتخابات میں ریاست کے دیہی علاقہ کی عوام، کسانوں اور خواتین نے بی جے پی میں جو اعتماد پیدا کیا ہے۔ اس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ جیت گاؤں، غریب، کسان اور مزدوروں کی وزیر اعظم نریندر مودی جی میں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان کے 21 اصلاع میں 4371 پنچایت سمیتی ارکان کے انتخاب میں بی جے پی کے 1835 امیدواروں کو جیت ملی، وہیں کانگریس کے 1718 امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی طرح صلع پریشد ارکان کے انتخاب میں کانگریس 204، بی جے پی 266 اور آر ایل پی پانچ سیٹوں پر جیتی ہے۔ کل 636 ضلع کونسل ارکان کے لیے انتخاب ہوئے۔ ووٹنگ چار مراحل میں ہوئے تھے۔ 23،27 اور یکم اور پانچ دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details