اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: مسلمان کثیر تعداد میں ویکسین لگوارہے ہیں - راجستھان کی خبریں

مسلم برادری میں کورونا ویکسین سے متعلق بیداری نظر آرہی ہے، راجستھان کے جےپور کے مسلم علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کیمپ حکومت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے منعقد کیے جارہے ہیں، ان کیمپوں میں ریکارڈ لوگ ویکسین لگوانے کے لیے پہنچے رہے ہیں۔

ویکسین کو لے کر مسلم طبقہ میں نظر آرہی بیداری
ویکسین کو لے کر مسلم طبقہ میں نظر آرہی بیداری

By

Published : Jul 30, 2021, 7:18 PM IST

جے پور میں حالات یہ ہیں کہ کبھی کبھی تو ان کیمپوں میں ویکسین ہی ختم ہوجاتی ہے لیکن لگوانے والوں کی قطار ختم نہیں ہوتی۔ محمدی ہسپتال کے صدر، صدر الدین نے بتایا کہ ہسپتال میں چوتھا ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا ہے، صبح دس بجے سے یہ کیمپ شروع ہوتا ہے اور شام تک جاری رہتا ہے۔

راجستھان: مسلمان کثیر تعداد میں ویکسین لگوارہے ہیں

اس کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ ویکسین لگوانے کے لیے پہنچ رہے ہیں، وہی انہوں نے بتایا کہ جس طرح سے سوشل میڈیا پر افواہوں کا دور ویکسین کو لے کر چل رہا ہے اس کو درکنار کرنے کے لیے ہم لوگ عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کررہے ہیں۔

ویکسین کو لے کر مسلم طبقہ میں نظر آرہی بیداری

یہ بھی پڑھیں:جے پور: جل محل کے پاس گندگی، سیاحوں کو دشواری

ہم گھر گھر جاکر ویکسین کے فائدے بتارہے ہیں اور یہ گزارش کررہے ہیں کہ جلد سے جلد ویکسین لگوائیں تاکہ عالمی وبا کورونا کا خاتمہ ہوسکے۔

انہوں نے بتایا کہ جو اپیل ہم عوام سے کررہے ہیں اس پر عوام اپنی حمایت بھی دے رہی ہے اور ویکسین لگوانے کے لیے ہسپتالوں میں اور کیمپوں میں پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ راجستھان میں ویکسین کی کمی کو لے کر کئی مرتبہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت وزیر اعظم نریندر مودی کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details