راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ 'جن لوگوں کا کوورنا ٹسٹ منفی آیا ہے، انہیں ان کے گھر بھیج دیا جائے، تاکہ وہ اپنے افراد خاندان کے ساتھ بہتر طور پر احتیاطی تدابیر کے ساتھ وقت گزار سکیں'۔
ماہ رمضان میں کسی بھی مسلمان کا روزے نہ چھوٹے اس لیے راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے راجستھان کی حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ 'راجستھان میں جو کورونا پوزیٹیو لوگ آئے ہیں ان کا علاج جاری رکھا جائے اور جن کی رپورٹ منفی ہے ان کو کو واپس گھر بھیج دیا جائے'۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی حکومت سے اپیل راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی نے اپیل کی ہے کہ 'خاندان کی جن لوگوں کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے ان تمام لوگوں کو گھر پر واپس روانہ کیا جائے'۔
راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری حاجی نظام الدین کا کہنا ہے کہ 'آئی اے ایس، آئی پی ایس، کلکٹر اور حکومت کے جتنے بھی افسر ہیں ان تمام لوگوں سے کہنا چاہوں گا کہ آپ لوگ جو بھی منصوبہ بناتے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر ہی کرتے ہیں۔ ایسے میں ماہ رمضان کا بھی آغاز ہو چکا ہے، میں تمام لوگوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ جو لوگ نیگیٹیو آئے ہیں ان تمام لوگوں کو فورا گھر پر بھیج دیا جائے تاکہ وہ لوگ روزے رکھ سکے'۔