راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آج آن لائن فارم کو لے کر یک روزہ کیمپ آج دارالحکومت جئے پور کے رام گنج چوپڑ پر منعقد کیا۔کیمپ میں آن لائن فارم بھرنے کے لیے کثیر تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اب پیسے جمع کرانے سے لے کر کاغذات کا ویریفیکیشن سب کچھ پوری طرح سے آن لائن ہوگا اس لیے اب عازمین حج کو حج کمیٹی کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہے۔