راجستھان میں گزشتہ روز 11 آر پی ایس( راجستھان پولیس سروز) افسر کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ وہیں تبادلہ کی اس فہرست میں جے پور پولیس کمشنریٹ کے شمالی علاقے کے اے ڈی سی پی سمت گپتا کا نام شامل ہونے پر جہاں کانگریس رہنماؤں نے ریاست کی گہلوت حکومت کے خلاف غصہ کا اظہار کیا ہے وہیں اب حج ویلفیئر سوساٹی نے بھی حکومت کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔
جے پور میں سمت گپتا کے تبادلے کو لے کر مسلسل مخالفت کیا جارہا ہے، ایک جانب جہاں کانگریس کے رہنماؤں نے سمت گپتا کا تبادلہ منسوخ نہیں کیے جانے پر راجستھان کی کانگریس حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی بات کہی ہے، وہیں اب مسلم تنظمیوں کے ذمہ داران نے بھی کہا کہ اگر راجستھان حکومت سمت گپتا کا تبادلہ نہیں روکتی ہے تو کانگریس حکومت کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوا۔
حج ویلفیئر سوسائٹی نے اس پورے معاملے کے حوالے سے راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو ایک خط لکھا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ' آج آر پی ایس کی تبادلہ کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں اے ڈی سی پی سمت گپتا کا بھی نام شامل ہے۔ ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ سمت گپتا ایک ایسے افسر ہیں جن کی وجہ سے آج جے پور کے شمالی علاقے میں جرائم کے واردات میں کمی واقع ہوئی ہے۔'