اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کا فیس بک پیچ ہیک - راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی

راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کے فیس بک پیج کو ہیک کرلیا گیا تھا جبکہ پیج پر ’راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی‘ کے بجائے کچھ اور ہی عنوان درج تھا۔ بعدازاں اس کی اطلاع حج کمیٹی کے ذمہ داروں کو دی گئی۔

rajasthan haj committee facebook page hacked
راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کی فیس بک کو کیا ہیک

By

Published : Aug 21, 2020, 8:13 PM IST

راجستھان حج کمیٹی کے فیس بک پیج کو ہیک کئے جانے کی اطلاع پاکر حج کمیٹی کے ذمہ داروں نے فوری طور پر ماہرین سے رابطہ قائم کیا۔

راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کا فیس بک پیج کو کیا ہیک

حج کمیٹی کے ذمہ داروں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فیس بک پیج کو ہیک کئے جانے کی اطلاع کے مطابق ماہرین سے ربط قائم کیا گیا اور جلدازجلد پیچ کو معمول کے مطابق لایا جائے گا۔

ریاستی حج کمیٹی کا فیس بک پیج ہیک ہونے کی اطلاع پر عوام نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی کے فیس بک پیج کو ہیکرز نے ہیک کرلیا اور پیج پر شائع مواد کو ہٹاکر دوسرے غیرضروری مواد کو پیج پر اپ لوڈ کردیا گیا۔ حج کمیٹی کے فیس بک پیج پر حج سے متلق خبریں، حکومتی اعلانات وغیرہ کو شائع کیا جاتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details