اجمیر: ریاست راجستھان حج کمیٹی کی جانب سے اجمیر ضلع سے سفر بیت اللہ پر جانے والے عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری ڈاکٹروں کی ایک ٹیم اور دیگر تجربہ کار لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سرکاری ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل ٹیم نے تمام عازمین حج کو ویکسینیشن بھی کیا۔ ان کی طبی جانچ کی گئی۔سفر بیت اللہ کے لیے انہیں طبی مشورے بھی دیے گئے۔ غور طلب ہے کہ عازمین حج کے لیے تربیتی کیمپ ہر سال کیمپ درگاہ شریف کے محفل خانہ میں منعقد کیا جاتا رہا ہے لیکن رواں برس اسے شہر کے راتیں ٹانگ علاقہ میں منعقد کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں اجمیر ضلع کے عازمین حج کو ٹریننگ کے ساتھ ساتھ صحتیابی کے نسخے بھی بتائیں گئے۔ کیمپ میں میں حج کے ارکان, ویکسینیشن, حج تربیت اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ راجستھان حج کمیٹی کے ممبر مبارک حسین چیتا اور خادم الحجاج ڈاکٹر حاجی رمضان خان کی ٹیم نے کیمپ میں آنے والے عازمین حج کا استقبال کیا۔ اس تربیتی کیمپ میں 275 عازمین حج شامل ہوئے۔ اجمیر کی آکھڑاں علاقے کے مولانا ایوب اعظمی نے عازمین حج کو حج کے ارکان بتائیں۔