راجستھان حکومت نے حال ہی میں ریٹ-2021 میں غیر قانونی اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث چار افسران اور 16 ملازمین کو معطل کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ان میں ایک آر اے ایس اور دو آر پی ایس اور ایک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور تیرہ اساتذہ اور تین پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔
اس معاملے میں ریاستی حکومت نے سوائی مادھوپور کے وزیر پور کے سب ڈویژنل آفیسر نریندر کمار مینا (آر اے ایس)، سوائی مادھوپور سرکل سٹی سرکل آفیسر نارائن تیواری (آر پی ایس) اور سوائی مادھوپور (ایس آئی یو سی اے ڈبلیو)کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجولال مینا اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پروفیشنل ایجوکیشن) اور سوائی مادھوپور کے محکمہ تعلیم کے افسر رادھے شیام مینا کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن راجستھان سوربھ سوامی نے کہا کہ ریٹ امتحان 2021 کے دوران غیر قانونی اور غیر مناسب کام کرنے پر تیرہ اساتذہ اور ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔