اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ناگور کے واقعہ پر راجستھان حکومت فوری طور پر کارروائی کرے' - اسے پانی پلا پلا کر مارا گیا

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے راجستھان کے ناگور میں دو دلت نوجوانوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیے جانے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے ملزمین کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

'ناگور کے واقعہ پر راجستھان حکومت فوری طورپر کارروائی کرے'
'ناگور کے واقعہ پر راجستھان حکومت فوری طورپر کارروائی کرے'

By

Published : Feb 20, 2020, 4:28 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:27 PM IST

راہل گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ 'راجستھان کے ناگور میں دو دلت نوجوانوں پر ظلم کے تعلق سے حال ہی میں ایک خوفناک اور دردناک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ میں ریاستی حکومت سے اس سفاکانہ جرم کرنے والوں کے خلاف فوری طورپر کارروائی کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔'

راہل گاندھی ٹوئٹ


خیال رہے کہ ضلع ناگور کے پانچوڑی علاقہ کے کرنو گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک دلت نوجوان کے ساتھ گزشتہ اتوار کو ظالمانہ سلوک کیا تھا جس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ نوجوان کے ساتھ پہلے بے رحمی سے مارپیٹ کی گئی اور پھر اس کے پرائیوٹ پارٹ میں پیٹرول ڈالا گیا۔ اسے پانی پلا پلا کر مارا گیا۔ اس دوران وہاں موجودہ نوجوان کے چاچا زاد بھائی کی بھی جم کر پٹائی کی گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details