اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان سے 935 مزدور اترپردیش روانہ - راجستھان سے 935 مزدور اترپردیش روانہ

کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی مزدور دیگر ریاستوں میں پھنس گئے ہیں۔ انہیں اپنی ریاست میں واپس لانے کے لیے حکومتیں پہل کر رہی ہیں۔ راجستھان سے 935 مزدور اتر پردیش کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

Breaking News

By

Published : May 4, 2020, 12:43 AM IST

راجستھا کے دارالحکومت جے پور کے شیلٹر ہوم میں رہ رہے اتر پردیش کے مزدوروں کو اتوار کے روز صبح اتر پردیش کے 935 مزدوروں کو 25 بسوں میں گھر بھیج دیا گیا۔ مزدوروں کی روانگی سے پہلے ان کی اسکریننگ کی گئی اور راستے کے لیے بھی گھانا پانی کا انتظام کیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ مزدور طویل عرصے سے اپنے گھر جانے کا انتظار کر رہے تھے۔ جس کو لے کر ضلع انتظامیہ خوفیہ طریقے سے ان مزدوروں کو گھر بھیجنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اس سے پہلے ضلع سے راجستھان کے الگ الگ اضلاع اور مدھیہ پردیش کے مزدوروں کو بھی ان کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details