اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حکومت احتجاج کرے تو واہ واہی، عوام کرے تو پٹائی' - کانگریس حکومت

قومی مسلم مہاسبھا کے صدر سید صاحب عالم نے بتایا کہ راجستھان میں کانگریس حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے دوران مرکزی حکومت کے کئی فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں اور کانگریس دفتر میں متعدد پروگرامس بھی منعقد کئے گئے جس میں حکومت کی جانب سے جاری اڈوائزری کو کھلے عام نظر انداز کیا گیا۔

Rajasthan government is preventing the people from protesting
حکومت احتجاج کرے تو واہ واہی، عوام کرے تو پٹائی

By

Published : Sep 8, 2020, 6:12 PM IST

سید صاحب عالم کہا کہ وبا کے دوران کانگریس کے مختلف رہنماؤں کی آمد کے موقع پر بھی کئی پروگرامز بغیر کسی احتیاطی اقدامات کے منعقد کئے گئے اور ان تمام پروگرامز میں ورکرز و رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔

حکومت احتجاج کرے تو واہ واہی، عوام کرے تو پٹائی

انہوں نے کہا کہ جب اس تعلق سے کانگریس رہنماؤں سے سوال کیا جاتا ہے تو وہ جواب دینے سے قاصر نظر آتے ہیں۔ اس کے برخلاف اگر عوام کی جانب سے کوئی احتجاجی مظاہرہ کیا جاتا ہے تو پولیس کی جانب سے غیرضروری طاقت کا استعمال کیا جاتا ہے۔ گزشتہ روز جے پور میں ہوئے احتجاج کو پولیس نے طاقت کے ذریعہ رکوادیا اور کچھ لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا۔

حکومت احتجاج کرے تو واہ واہی، عوام کرے تو پٹائی

سید صاحب عالم نے کہا کہ احتجاجی مظاہرہ جنسی جرائم میں اضافہ پر گہلوت حکومت کے خلاف منعقد کیا گیا تھا لیکن پولیس نے کورونا وبا کی وجہ سے نافذ اصول و ضوابط کا حوالہ دیتے ہوئے طاقت کے زور پر اسے کروادیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے راجستھان کی کانگریس حکومت کے اشارے پر احتجاجی پروگرام کو رکوا دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details